ژوب میں منشیات بحالی مرکز پر ڈرگ مافیا کا حملہ، درجنوں افراد فرار


ژوب(قدرت روزنامہ)ژوب میں منشیات کے عادی افراد کے لئے قائم بحالی سینٹر کے دروازے توڑ کر درجنوں داخل افراد فرار ، پولیس کی مدد سے 20کو دوبارہ پکڑ کر مرکز پہنچایا گیا ، مرکز کے سربراہ عبدالحمید مردانزئی کے مطابق بحالی مرکز پر ڈرگ مافیا کی جانب سے باہر سے حملہ کردیا گیا ہے اور منشیات کے عادی افراد کی بحالی سینٹر میں داخل 30سے 40افراد فرار ہوگئے جن میں سے 20کو پولیس کی مدد سے دوبارہ پکڑ لیا گیا ہے ، انہیں ڈرگ مافیا سے تحفظ فراہم کیا جائے ۔