پی ٹی آئی رہنما شبلی فراز نے بلوچستان دہشتگرد حملوں کو انٹیلیجنس کی ناکامی قرار دیدیا
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما سینیٹر شبلی فراز نے کہا ہے کہ بلوچستان میں ہونے والے واقعات انٹیلیجنس کی ناکامی ہیں۔
سینیٹ اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں جو ماحول بن گیا ہے وہ نہ بلوچستان کے حق میں ہے اور نہ پورے پاکستان کے۔
شبلی فراز کا کہنا تھا کہ بلوچستان میں 1400 کلومیٹر کے درمیان مربوط حملے کیے گئے، وزیر داخلہ بتائیں ملک میں کیا ہورہا ہے؟
ان کا کہنا تھا کہ امن وامان کا براہِ راست تعلق معیشت سے ہے ایسے حالات میں ملک میں کون سرمایہ کاری کرے گا۔
پی ٹی آئی رہنما کا کہنا تھا کہ تشدد کا راستہ نہیں چاہتے، معاملات کو سیاسی طور پر حل کیا جائے۔