پی آئی اے نے ملازمین کو بڑی خوشخبری سنادی،کیبن کریو کے واجب الادا الائونس کی ادائیگی شروع

کراچی(قدرت روزنامہ) پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز انتظامیہ نے اپنے کارکنان کو بڑی خوشخبری سنادی ہے۔تفصیلات کے مطابق سی ای او پی آئی اے ارشدملک نے کہاہے کہ کیبن کریو کے واجب الادا الائونس کی ادائیگی شروع کردی گئی ہے،بدھ تک تمام کیبن کریوز کو واجبات ادا کردیئے جائیں گے۔

سی ای او پی آئی اے نے بتایا کہ بین الاقوامی پروازوں پر عملے کو ملنے والا الائونس تین سال سے التواکا شکار تھا، فلائٹ اسٹیورڈ،ایئرہوسٹز کو مجموعی طور پرتین کروڑ کی ادائیگی کی گئی، کئی سال سے خراب مالی حالت کے باعث الائونس ادا نہیں کر پا رہے تھے۔

واضح رہے کہ گذشتہ ماہ پی آئی اے اور دیگر اداروں کے برطرف ملازمین کی بحالی کامعاملے پر اہم پیش رفت ہوئی، پی آئی اے ایکٹ کے تحت بحال51 ملازمین سے رقم واپس لینے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔

Recent Posts

چیف جسٹس کی مدت ملازمت میں توسیع شرمناک ہوگی، ترجمان پی ٹی آئی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)تحریک انصاف کے ترجمان نے کہا ہے کہ چیف جسٹس کی مدت ملازمت…

2 hours ago

چئیرمین پی اے سی کا انتخاب، پی ٹی آئی کے سینئر رہنماؤں نے شیر افضل کی مخالفت کردی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)چئیرمین پی اے سی کے انتخاب کے معاملے میں شیر افضل مروت کے…

2 hours ago

پی ٹی اے کا نان فائلرز کی سم بلاک کرنے سے انکار

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) پی ٹی اے نے ایف بی آر کو پانچ لاکھ سے زائد…

2 hours ago

صدر نے تین صوبوں کے گورنرز تعینات کرنے کی منظوری دیدی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) صدر مملکت آصف علی زرداری نے تین صوبوں کے گورنر کے لیے…

3 hours ago

سی ایس ایس امتحان 2023 کے نتائج کا اعلان، کامیابی کی شرح 2.96 فیصد

لاہور (قدرت روزنامہ)سینٹرل سپیریئر سروسز (سی ایس ایس) امتحان 2023 کے نتائج کا اعلان کر…

3 hours ago

ڈیرہ غازی خان میں خالہ نے پیٹرول چھڑک کر 3 بچوں کو آگ لگادی

ڈیرہ غازی خان (قدرت روزنامہ)ڈیرہ غازی خان کے علاقے چورہٹہ میں خالہ نے پیٹرول چھڑک…

3 hours ago