عامر خان کے مداحوں کیلئے بڑی خبر، رجنی کانت کے ساتھ فلم میں آنے کا امکان
ممبئی(قدرت روزنامہ) بالی وڈ سپر اسٹار عامر خان اور ساؤتھ کے نامور ڈائریکٹر لوکیش کاناگاراج کے درمیان رجنی کانت کی فلم ’کولی‘ میں ایک ممکنہ کردار کے حوالے سے بات چیت جاری ہے۔
بھارتی میڈیا ذرائع کے مطابق اس بات چیت کے دوران ’کولی‘ میں عامر خان کے کیمیو اور ایک علیحدہ فلم کا ذکر بھی ہوا ہے۔
ذرائع کے مطابق عامر خان اور لوکیش کاناگاراج کا تعاون بھارتی سینما میں ایک اہم لمحہ بن سکتا ہے جہاں راجنی کانت اور عامر خان پہلی بار ایک ساتھ نظر آئیں گے۔
عامر خان کو آخری بار 2022 میں فلم ’لال سنگھ چڈھا‘ میں مرکزی کردار میں دیکھا گیا تھا جبکہ لوکیش کاناگاراج اس وقت ’کولی‘ کی پروڈکشن میں مصروف ہیں، جس میں راجنی کانت کے ساتھ شروتی ہاسن اور ستیہ راج بھی شامل ہیں۔