تحریک انصاف کے روپوش رہنما گرفتاریاں دیکر عدالتوں سے ضمانتیں حاصل کریں، عمران خان
راولپنڈی(قدرت روزنامہ)سابق وزیراعظم اور تحریک انصاف کے بانی عمران خان نے روپوش پارٹی رہنماﺅں کو روپوشی ختم کر کے باہر نکلنے اور گرفتاریاں دینے کی ہدایت کردی۔ اڈیالہ جیل میں گفتگو کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھاکہ میں خود قید ہوں اور باقی رہنما بھی ڈر کو چھوڑیں۔ انہوں نے ہدایت کی کہ روپوش رہنما گرفتاریاں دیں، ان پر جو بھی الزام ہے، اس کا سامنا کریں، گرفتاریاں دے کر عدالتوں سے ضمانتیں حاصل کریں۔ خیال رہے کہ 9 مئی 2023 کے بعد تحریک انصاف کے کئی رہنما روپوش ہیں جن میں مراد سعید، حماد اظہر بھی شامل ہیں۔