خاران سے لاپتا دو بھائیوں کی عدم بازیابی کیخلاف دھرنا، شہر میں شٹر ڈاﺅن ہڑتال


خاران(قدرت روزنامہ)خاران سے جبری طور پر لاپتہ ہونے والے دو سگے بھائی کامران اور بختیار یلانزئی کی عدم بازیابی کیخلاف لواحقین اور بی وائے سی کا احتجاجی دھرنا خاران کی ریڈ زون ایریا پر آج تیسرے روز بھی جاری احتجاجی دھرنے میں خاران کے تمام سیاسی و مذہبی پارٹیز کے رہنماﺅں اسٹوڈنٹس وکلا برادری تاجر برادری سمیت خواتین و بچوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی جبکہ ضلعی انتظامیہ اور حکومتی نمائندوں کی جانب سے یقین دہانی اور مذاکرات کے باوجود دونوں لاپتہ بھائی بازیاب نہ ہوسکے لواحقین نے مطالبہ کرتے ہوئے کہاکہ دونوں لاپتہ بھائی کامران اور بختیار یلانزئی کی بازیابی تک ریڈ زون پر احتجاجی دھرنا جاری رہےگا علاوہ ازیں لاپتہ کامران اور بختیار یلانزئی کی جبری گمشدگی کیخلاف آج خاران شہر میں دوسرے روز بھی مکمل شٹر ڈاﺅن ہڑتال بھی جاری ہے