کوئٹہ(قدرت روزنامہ) بلوچستان کے مختلف اضلاع میں شدید آندھی اور گرج چمک کے ساتھ مزید بارش کا امکان ہے .
محکمہ موسمیات کے مطابق لسبیلہ، کیچ، آواران، گوادر، جیوانی، اورماڑہ اور پسنی میں موسلا دھار بارش کی توقع ہے .
خضدار، قلات، نصیر آباد، سبی، جعفرآباد، تربت اور پنجگور میں بھی موسلا دھار بارش ہوسکتی ہے .
کوئٹہ میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 29 ڈگری سینٹی گریڈ، قلات میں 27 ڈگری اور سبی میں 35 ڈگری ریکارڈ کیا گیا . نوکنڈی میں 38 ڈگری، تربت میں 39، جیوانی میں 34 اور گوادر میں 36 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا .
کوئٹہ شہر اور مضافاتی علاقوں میں وقفے وقفے سے گرج چمک کے ساتھ بارش کا سلسلہ جاری ہے . شہر کے اکثر علاقوں میں بجلی غائب ہے اور طوفانی بارش کے باعث نکاسی آب کا نظام درہم برہم ہوگیا ہے .