مینار پاکستان لڑکی سے دست درازی کیس،عائشہ اکرم اور ریمبو کی نئی آڈیو لیک ہو گئی

لاہور (قدرت روزنامہ)مینار پاکستان لڑکی سے ہراساں کیس میں ایک نئی آڈیو لیک ہوئی ہےٹک ٹاکر عائشہ اکرم اور اسکے ساتھ ریمبو کی ایک اورآڈیو ریکارڈنگ ریسیو ہوئی ہے،اس آڈیو کال میں ایف آئی اے کو موبائل اور رقم کا غلط بیان دینے کے حوالہ سے منصوبہ بندی کی گئی ہے، نئی لیک ہونے والی آڈیو ریکارڈنگ میں عائشہ اکرم کہتی ہے کہ ایف آئی آر میں موبائل نہیں لکھا ہوا اور تھوڑے سے پیسے لکھے ہیں جس پر ریمبو کہتا ہے کہ انہیں یہ کہوں گا موبائل ڈیڑھ لاکھ کا لیا ایپل آئی ڈی بنانا تھی ۔عائشہ ریمبو کو تاکید کرتی ہے کہ کہنا میڈم کا فون ڈیڑھ پونے دو لاکھ کا تھا م کہنا میڈم نے لیا ان کو پتا ہو گا ان کا فون تھا وہ شوٹ کرتی تھے جس پر ریمبو کہتا ہے کہ او کے میں کہہ دوں گا۔

ایک صارف نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ لیں جی قوم کی بیٹی #AyeshaAkram کی ایک اور کال لیک،دونوں ایف آئی اے کو غلط معلومات دینے ،موبائل کی مالیت دو لاکھ لکھوانے کی پلاننگ کررہے۔ میرا سوال بس یہ ہے کہ یہ ملزمہ اب تک قانون کی گرفت سے باہر کیوں ہے؟


عائشہ اکرم کی جانب سے الزام عائد کیا گیاتھا کہ ریمبو نے ڈیڑھ سال قبل میرے موبائل سے ذاتی نوعیت کی ویڈیو حاصل کر لی تھی جس کی بنیاد پر وہ مجھے بلیک میل کرتا رہا اور مجھ سے دس لاکھ روپے لے چکا تھا جبکہ وہ میری آدھی تنخواہ بھی لیتا رہا ۔ عائشہ نے الزام عائد کیا کہ ریمبو نے بلیک میل کرتے ہوئے مزید نازیبا ویڈیوز بھی اس کے ساتھ بنائیں ۔عائشہ اکرم کے الزاما ت کے بعد پولیس کارروائی کرتے ہوئے مقدمہ درج کیا اور ریمبو کو گرفتار کر لیا اس معاملے پر اب ریمبو کا موقف بھی سامنے آ یا ہے جس میں اس نے تہلکہ خیز انکشاف کئے ہیں ،ریبموکا کہنا ہے کہ اس کی اور عائشہ کی منظر عام پر آنی والی ویڈیو اور تصاویر ایک سال پرانی ہے، نازیبا ویڈیوز میں لڑکی کی رضا مندی کے بغیر کچھ نہیں ہو سکتا، عائشہ نے مقدمے میں گرفتار فی ملزم سے 5 لاکھ روپے لینے کا کہا تھا، میں نے عائشہ سے کہا کہ پیسوں کے پیچھے نہ بھاگو اپنے کیس کے پیچھے بھاگو، عائشہ نے مجھے بلیک میل کیا اور کہا کہ اگر بات نہ مانی تو جیل بھجوا دوں گی اس نے راتوں رات مجھ پر ایف آئی آر کروادی۔ عائشہ نے نجانے کیوں مجھے میڈیا پر بھائی بنایا، مجھے نہیں پتہ کہ گھبرا کر مجھے بھائی بولا، میرے اوپر جھوٹا الزام لگایا گیا، جھگڑا ہوا تھا جس کے بعد عائشہ نے مجھے جیل کی ہوا کھانے کی دھمکی دی تھی اور پھر پرچہ کروا دیا

قبل ازیں دو روز قبل عائشہ اکرم کے دوست ریمبو کو عدالت میں پیش کیا گیا ،ریمبو کے وکیل نے عدالت میں کہا کہ ویڈیو ز موجود ہیں ریمبو اور دیگر نے ٹک ٹاکر کی جان بچائی ،تھوڑے وقفے کے بعد عدالت نے فیصلہ سنا دیا ٹک ٹاکر عائشہ اکرم کے ساتھی ریمبو سمیت دیگر ملزمان کا چار روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کر لیا گیا،عدالت نے ملزم ریمبو سمیت 8 ملزمان کو 4 روز جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا جوڈیشل مجسٹریٹ حسن سرفراز چیمہ نے ملزمان کے جسمانی ریمانڈ پر فیصلہ سنایا