محکمہ ایری گیشن کے مطابق چھتر سے آنے والا 400 کیوسک کا ریلا ربی میں داخل ہو گیا . محکمہ ایری گیشن کے مطابق دریائے لہڑی سے 3600 کیوسک، ناڑی بینک سے 36 ہزار کیوسک جبکہ جھل مگسی ونگو کے علاقے باریجہ سنٹ سے بھی سیلابی ریلا گزر رہا ہے . دوسری جانب سندھ بلوچستان سرحد سنٹ کے مقام پر لیویز چیک پوسٹ سیلابی ریلے میں بہہ گئی ہے . . .
جعفرآباد(قدرت روزنامہ)بلوچستان کے مختلف علاقوں میں بارش اور سیلابی ریلوں کے سبب جعفرآباد، صحبت پور، بولان، لہڑی، جھل مگسی میں نشیبی علاقے زیرِ آب آ گئے . نصیرآباد میں ڈیرہ مراد جمالی سول اسپتال اور پولیس تھانہ زیرِ آب آ گئے جبکہ ڈیرہ بگٹی سے آنے والا 1500 کیوسک سیلابی پانی پٹ فیڈر میں داخل ہو گیا .
متعلقہ خبریں