خاران، لاپتہ شہزاد محبوب بلوچ کی عدم بازیابی کیخلاف لواحقین کی احتجاجی ریلی


خاران(قدرت روزنامہ)17اگست خاران شہر جنگل روڑ گدان ہوٹل سے سیکورٹی فورسز کے ہاتھوں جبری طور پر لاپتہ ہونے والے نوجوان شہزاد محبوب بلوچ کی عدم بازیابی کیخلاف خواتین و بچوں کی جانب سے احتجاجی ریلی نکالی اور خاران پریس کلب کے سامنے مظاہرہ کیا گیا احتجاجی شرکاء نے ہاتھوں میں لاپتہ شہزاد کی تصاویر اور رہائی کی مطالبے کی کلمات درج تھے احتجاجی مظاہرے سے لاپتہ شہزاد محبوب ملازئی کی ہمشیرہ نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ گزشتہ 15دنوں سے کم عمر بھائی جبری طور پر لاپتہ ہیں سیکورٹی فورسز نے اُنہیں کاروبار کی جگے سے اغواء کرکے لے گئے جو تاحال بازیاب نہ ہوسکا ہے اور علاقے کی ڈپٹی کمشنر نے ہمیں دو دن کا بازیابی کا وقت دیا تھا لیکن آج اُنہیں پندرہ دن مکمل ہوگئے اور ہمیں صرف جھوٹے تسلیاں دی جارہی ہے انہوں نے کہاکہ لاپتہ شہزاد کی ذاتی وٹسپ استمعال کی جارہی ہے جس سے ہمیں شدید تشویش ہے انہوں نے ریاست ضلعی انتظامیہ اور عوامک نمائندگان سے مطالبہ کرتے ہوئے کہاکہ اگر ہمارے لاپتہ بھائی شہزاد احمد تین دن تک بازیاب نہیں کیا گیا تو ہم شدید احتجاجی دھرنے دینگے