موبائل نمبر ظاہر کیے بغیر واٹس ایپ پر بات کرنے کا فیچر متعارف کروانے پر کام شروع


فیچر متعارف ہونے کے بعد صارفین فیس بک کی طرح نام لکھ کر سرچ بھی کرسکیں گے
کراچی (قدرت روزنامہ)دنیا کی سب سے مقبول ایپلیکیشن واٹس ایپ نے صارفین کے لیے انتہائی کارآمد فیچر متعارف کروانے پر کام شروع کردیا ہے۔
واٹس ایپ کی جانب سے صارفین کے لیے نت نئے فیچرز متعارف کروائے جاتے ہیں تاکہ صارفین کو سہولیت میسر کی جاسکے اور دیگر ایپلی کیشن کے مقابلے میں ان کی سبقت برقرار رہے۔
واٹس ایپ کی جانب سے صارفین کی پرائیویسی کے لیے ایسا فیچر متعارف کروانے کی تیاری کی جارہی ہے جو ان کی دیرینہ خواہش تھی۔
واٹس ایپ صارفین بہت جلد کسی کو بھی اپنا نمبر ظاہر کیے بغیر میسج کرسکیں گے، صارفین کو سہولت دی جارہی ہے کہ وہ پوزنیم سے اکاؤنٹ بنائیں اور پھر اس کے ذریعے دوسروں کو پیغام بھیجیں۔
اس فیچر کو ابھی صرف بیٹا صارفین کے لیے متعارف کروایا گیا ہے بہت جلد یہ فیچر تمام صارفین کو دستیاب ہوگا۔
واٹس ایپ کی جانب سے صارفین کو بتایا جائے گا کہ وہ پلے اسٹور یا آئی او ایس اسٹور سے اسے اپ ڈیٹ کرلیں گے جس کے بعد صارفین کے پاس سیٹنگز میں جاکر یوزر نیم کا آپشن آجائے گا۔ فیچر متعارف ہونے کے بعد صارفین فیس بک کی طرح نام لکھ کر سرچ کرسکیں گے۔