اسلام آباد، بھائی کو بچاتے 2 بہنیں بھی بارش کے جمع پانی میں کود گئیں، تینوں جاں بحق


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں بارش کے باعث جمع ہونے والے پانی میں ڈوب کر 3 بچے جاں بحق ہوگئے۔
ریسکیو حکام کے مطابق واقعہ اسلام آباد کے علاقے ترنول میں پیش آیا ہے جہاں بارش کے پانی میں ڈوب کر 3 بچوں کی موت واقع ہوگئی۔
ریسکیو حکام نے بتایا کہ ترنول کے علاقے میں بارشوں کا پانی کھڑا تھا، جہاں ایک بچہ پھسل کر پانی میں ڈوبنے لگا تو اس کی 2 بہنوں نے بھی اسے بچانے کے لیے چھلانگ لگا دی۔
حکام کے مطابق پانی گہرا ہونے کی وجہ سے تینوں بچوں کی موت واقع ہوگئی، جن کی میتیں پمز اسپتال منتقل کردی گئی ہیں۔