404 Error

ماہرہ خان کے بولڈ ڈانس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل، اداکارہ تنقید کی زد میں

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)معروف پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان کے بولڈ ڈانس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی جس کے بعد وہ تنقید کی زد میں ہیں . خوبرو اداکارہ نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹا گرام پر ڈانس کی ایک ویڈیو شیئر کی ہے، جس میں وہ خوشگوار انداز میں ڈانس کرتے ہوئے دکھائی دے رہی ہیں .

ماہرہ خان نے سفید رنگ کے ٹاپ کے ساتھ کالے رنگ کی پینٹ زیب تن کررکھی ہے، اور اپنی بالی ووڈ فلم ’رئیس‘ کے گانے ’لیلیٰ میں لیلیٰ‘ پر بولڈ انداز میں ڈانس کررہی ہیں . ماہرہ خان نے ویڈیو انسٹا گرام پر شیئر کی تو دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہوگئی، جہاں صارفین کی جانب سے ملا جلا ردعمل سامنے آرہا ہے . کچھ سوشل میڈیا صارفین ماہرہ خان کے بولڈ ڈانس پر انہیں داد دے رہے ہیں جبکہ کچھ کی جانب سے ان پر تنقید کے نشتر برسائے جارہے ہیں . . .

متعلقہ خبریں