ڈنڈے سے مسائل حل نہیں ہوتے، بلوچستان کے لوگوں کو اعتماد میں لے کر مذاکرات کیے جائیں، حافظ نعیم الرحمان
انہوں نے کہاکہ 77 برس میں متعدد آپریشنز ہوچکے ہیں مگر مسائل کا حل نہیں نکل سکا، اس لیے ہمیں سوچنا ہوگا . امیر جماعت اسلامی نے کہاکہ حکومت کے ساتھ ہمارے معاہدے کی پاسداری میں 17 دن رہ گئے ہیں، اگر حکومت نے وعدہ پورا نہ کیا تو پرامن سیاسی مزاحمت کو آگے بڑھائیں گے . حافظ نعیم الرحمان نے کہاکہ اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات ملتوی کرنا شرمناک فعل ہے، جبکہ ملک میں بجلی اور گیس کا بحران ہے لیکن حکمران اس کا حل نہیں کررہے . واضح رہے کہ جماعت اسلامی پاکستان نے حکومت کے ساتھ ایک معاہدہ کیا تھا جس کے تحت عوام کو بجلی کے بلوں میں ریلیف دینا شامل تھا، تاہم ابھی تک حکومت کی جانب سے ایسا کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا . جماعت اسلامی اور حکومت کے درمیان معاہدہ راولپنڈی دھرنے میں ہوا تھا، جس کے بعد حافظ نعیم الرحمان نے احتجاج ختم کرنے کا اعلان کیا تھا . . .