پی ٹی آئی جلسہ؛ کسی بھی رکاوٹ کو ہٹانے کا پورا انتظام کیا ہے، بیرسٹر سیف


پشاور(قدرت روزنامہ) مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر سیف نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی جلسے کی راہ میں آنے والی رکاوٹوں کو ہٹانے کا پورا انتظام کیا ہے .
اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ جلسہ رکوانے کے لیے جعلی حکومت نے اوچھے ہتھکنڈے شروع کیے ہیں .

جلسہ گاہ میں پولیس کی جانب سے تھوڑ پھوڑ اور سامان اٹھانے کی خبریں آرہی ہیں . پورے پنجاب کی پولیس اسلام آباد میں تعینات کردی گئی ہے اور صوبے کو کچے کے ڈاکوؤں کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا گیا ہے .
بیرسٹر سیف نے کہا کہ راج کماری نے پنجاب پولیس کو اسلام آباد پہنچنے کی ہدایات جاری کی ہیں . جلسہ کل ہے اور جعلی حکومت کے اوسان ابھی سے خطا ہو گئے ہیں .
انہوں نے کہا کہ 8 ستمبر کا سورج عمران خان کی رہائی کی نوید لے کر طلوع ہوگا . پورے ملک سے نوجوان اسلام آباد پہنچیں گے . جعلی حکومت کی رکاوٹیں نوجوانوں کے جذبے کے سامنے ریت کی دیوار ثابت ہوں گی .
مشیر اطلاعات پخونخوا نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ کے پی کے سے عظیم الشان قافلہ جلسے میں شرکت کرے گا . وزیراعلیٰ خیبر پختون خواعلی امین گنڈاپور خود قافلے کی قیادت کریں گے . انہوں نے کہا کہ راستے میں کسی بھی رکاوٹ کو ہٹانے کے لیے پورا انتظام کیا گیا ہے .

. .

متعلقہ خبریں