کراچی میں موسلا دھار بارش۔۔۔۔مختلف مقامات پر ٹریفک کی روانی متاثر

کراچی (قدرت روزنامہ) شہر قائد میں آج ہونے والی بارش کے بعد مختلف مقامات پر پانی جمع ہونے سے ٹریفک کی روانی متاثر ہوگئی ہے۔ نجی ٹی وی چینل کے مطابق کراچی کے علاقے میٹروپول، بلاول چورنگی، جناح برج سے آئی سی آئی جانے
والی سڑک پر ٹریفک کی روانی متاثر ہے۔ شارع فیصل پر نرسری کے مقام پر جبکہ بوٹ بیسن سے مائی کلاچی جانے والی سڑک اور شاہین کمپلیکس سگنل پر پانی جمع ہوگیا۔ ایم ٹی خان روڈ، سلطان آباد، انکل سریا چوک، ایف ٹی سی کے مقام پر بھی ٹریفک کی روانی متاثر ہورہی ہے۔ کراچی ٹریفک پولیس کا کہنا ہے کہ ٹریفک اہلکار ٹریفک کی روانی کو برقرار رکھنے کے لیے موجود ہیں۔

Recent Posts

مالی سال 25-2024کا بجٹ جون کے پہلے ہفتے میں پیش کیے جانے کا امکان

کراچی(قدرت روزنامہ) وفاقی حکومت کی جانب سے آئندہ مالی سال 2024-25 کا بجٹ جون کے…

1 hour ago

بجلی کی قیمت میں دو روپے 83 پیسے فی یونٹ اضافہ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) بجلی کی قیمت میں دو روپے 83 پیسے فی یونٹ اضافہ کردیا…

1 hour ago

وزیر مملکت آئی ٹی شزہ فاطمہ سے ملائیشین گروپ کے وفد کی ملاقات

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیر مملکت آئی ٹی شزہ فاطمہ خواجہ سے ملائیشین گروپ کے وفد…

1 hour ago

آئی جی کو ہدایت کی ہے کہ وکلاء کیخلاف طاقت کے استعمال سے گریز کریں، مریم نواز

لاہور (قدرت روزنامہ)وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ آئی جی کو…

1 hour ago

عدلیہ کو مائل کرنے کیلئے چیف جسٹس کو توسیع دینے کی بات کی جا رہی ہے، حامد خان

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سینیئر قانون دان حامد خان نے کہا ہے کہ خوش قسمتی ہے…

2 hours ago

چاہتا ہوں کمیشن بنے، 9 مئی کی تحقیقات کی جائیں، سابق صدر عارف علوی

لاہور (قدرت روزنامہ)سابق صدر عارف علوی نے لاہور میں انسدادِ دہشت گردی عدالت میں پی…

2 hours ago