اسلام آباد کے داخلی راستوں سے کنٹینرز ہٹا دیے گئے


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)تحریک انصاف کے جلسے کے باعث اسلام آباد کے داخلی راستوں پر لگائے کنٹیںرز رات گئے ہٹا دیے گئے۔ بند راستے کھل گئے۔
قبل ازیں جڑواں شہروں میں ڈبل روڈ، فیض آباد، کٹاریاں، آئی ایٹ میں کنٹینرز لگا کر راستے بند کردیے گئے تھے، ایکسپریس وے کھنہ پل پر دونوں اطراف سے کنٹینرز لگا کر مکمل طور پر سیل کردیا گیا تھا۔ دیگر شہروں سے آنے والے پی ٹی آئی کارکنان موٹروے کے ذریعے آئے۔ جبکہ جڑواں شہروں میں میٹرو سروس بھی بند کردی گئی تھی۔