پنجاب کی بجلی کی تقسیم کار کمپنی اسلام آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی (آئیسکو) وفاقی دارالحکومت میں بھی بجلی کی تقسیم کرتی ہے، وزیر اعلی پنجاب نے اسی بنا پر اسلام آباد کے گھریلو صارفین کو بھی اس سبسڈی میں شامل کیا تھا . واضح رہے کہ 16 اگست کو لاہور میں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے ہمراہ نیوز کانفرنس سے خطاب میں نواز شریف نے اعلان کیا تھا کہ پنجاب میں 500 یونٹ تک بجلی استعمال کرنے والے صارفین کو اگست اور ستمبر کے مہینوں میں بجلی کے بلوں میں 14 روپے فی یونٹ کی رعایت دی جائے گی . بعدازاں، 19 اگست کو حکومت پنجاب نے وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی ہدایت پر اسلام آباد کے رہائشیوں کو بھی 2 ماہ تک بجلی کے بلوں میں 14 روپے فی یونٹ رعایت دینے کا اعلان کیا تھا . . .
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کے دباؤ پر اسلام آباد کے گھریلو بجلی صارفین کے لیے وزیراعلیٰ پنجاب کا ریلیف پیکیج ختم کردیا گیا ہے .
وزیراعلیٰ ریلیف پیکیج کے تحت اسلام آباد کے 201 سے 500 یونٹس استعمال کرنے والے گھریلو صارفین کے لیے 14 روپے فی یونٹ سبسڈی کا اعلان کیا گیا تھا، حکومت کے اس اعلان کے بعد ستمبر کے بلوں میں اسلام آباد کے لاکھوں گھریلو صارفین کو اب یہ سبسڈی نہیں ملے گی .
متعلقہ خبریں