درخواست گزار طاہرہ عرف دعا بھٹو نے عدالت میں دائر درخواست میں مؤقف اپنایا تھا کہ حلیم عادل شیخ مجھے اور بچے کو اخراجات ادا نہیں کررہے، اس لیے وہ حلیم عادل شیخ کے ساتھ مزید زندگی نہیں گزارنا چاہتی . عدالت نے طاہرہ کی درخواست منظور کرتے ہوئے فیصلے میں قرار دیا ہے کہ فریقین کے درمیان مصالحت کی کوششیں ناکام ہوئی ہے، عدالت نے طاہرعرف دعا بھٹو کی درخواست منظور کرتے ہوئے بچے کے اخراجات کی مد میں حلیم عادل شیخ کو 24 ہزار ماہانہ ادا کرنے کا حکم بھی دیا ہے . یاد رہے کہ حلیم عادل شیخ نے دعا بھٹو سے 7 سال قبل شادی کی تھی،2022 میں حلیم عادل سے شیخ سے خلع کے لئے دعا بھٹو نے ملیر کی عدالت سے رجوع کیا تھا، صلح کے بعد دعا بھٹو نے خلع کی درخواست واپس لی تھی، تاہم بعد میں انہوں نے پھر خلع کے لیے عدالت سے رجوع کیا تھا . . .
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)جوڈیشل مجسٹریٹ کراچی غزبی نے سابقہ رکن سندھ اسمبلی طاہرہ عرف دعا بھٹو کی ان کے شوہر سے خلع کی درخواست منظور کرلی ہے .
سابقہ رکن سندھ اسمبلی طاہرہ عرف دعا بھٹو نے پی ٹی آئی رہنما حلیم عادل شیخ سے 7 سال بعد راہیں جدا کرلیں ہیں، جوڈیشل مجسٹریٹ کراچی غزبی نے ان کی شوہر سے خلع کی درخواست منظور کی .
متعلقہ خبریں