درخواست پر سماعت 13 ستمبر بروز جمعہ صبح 9 بجے ہوگی، لاہور ہائیکورٹ نے درخواست سماعت کے لیے مقرر کردی، جسٹس فاروق حیدر درخواست پر سماعت کریں گے . پی ٹی آئی کی طرف سے ایڈووکیٹ سپریم کورٹ شاداب جعفری، اشتیاق اے خان اور لطیف کھوسہ بطور وکیل عدالت میں پیش ہوں گے . . .
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی) نے عدالتی حکم پر عملدرآمد نہ کرنے پر ڈپٹی کمشنر کے خلاف لاہور ہائیکورٹ میں توہین عدالت کی درخواست دائر کردی .
پی ٹی آئی سینٹرل پنجاب کے سینیئر نائب صدر اکمل خان باری کی جانب سے ڈپٹی کمشنر لاہور کے خلاف لاہور ہائیکورٹ میں دائر توہین عدالت کی درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ ڈپٹی کمشنر نےعدالتی احکامات کے باوجود پی ٹی آئی کو تاحال جلسہ گاہ کی اجازت نہیں دی، اس لیے ان کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کی جائے .
متعلقہ خبریں