سدھارتھ شکلا کی موت کے بعد شہناز گل میڈیا پر آ گئیں، پہلے انٹرویو میں کیا باتیں کیں؟ جانئے

ممبئی(قدرت روزنامہ) بھارت کی معروف اداکارہ شہناز گِل کا اپنے قریبی دوست آنجہانی اداکار سدھارتھ شکلا کی موت کے بعد دیا گیا پہلا انٹرویو وائرل ہورہا ہے۔

شہناز گِل سدھارتھ شکلا کی موت کے بعد تقریباً ایک سے زائد ماہ تک منظر سے غائب رہنے کے بعد اب میڈیا کے سامنے آئی ہیں اور ان دنوں 15 اکتوبر کو ریلیز ہونے والی اپنی فلم ’حوصلہ رکھ‘ کی پروموشن میں مصروف ہیں۔فلم کی پروموشن کے دوران شہناز گِل نے سدھارتھ شکلا کی موت کے بعد پہلا انٹرویو دیا جس کے آج کل سوشل میڈیا پر چرچے ہیں۔ انہوں نے انٹرویو میں کہا کہ وہ کافی جذباتی ہیں اور انہیں جذبات پر قابو نہیں رہتا۔ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہےکہ اداکارہ کہہ رہی ہیں کہ میں بہت اونچا ہنستی ہوں، اور روتی بھی کافی اونچا ہوں۔

شہناز کی ویڈیو پر صارفین کی بڑی تعداد نے فلم میکرز کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ شہناز کی حالت دیکھی جاسکتی ہے، انہیں یوں پروموشن کیلئے میڈیا کا سامنا کرنے پر زور نہیں دینا چاہیے۔واضح رہے کہ رواں برس 2 ستمبر کو مشہور رئیلیٹی شو بگ باس سیزن 13 کے فاتح سدھارتھ شکلا 40 برس کی عمر میں اچانک دل کا دورہ پڑنے کے باعث انتقال کرگئے تھے۔