مریم نواز کی خواجہ سراپیر سے خفیہ ملاقاتوں کا انکشاف پیر نے مریم نواز کو کیا چیز تھمادی؟ تمام جادو ٹونے کا توڑ

لاہور(قدرت روزنامہ)اینکر پرسن عمران ریاض خان نے دعویٰ کیا ہے کہ مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز آج کل جس پیر سے مل رہی ہیں وہ خواجہ سرا ہے اور اسی نے انہیں سٹیل کا گلاس دیا ہے۔اپنی ایک یوٹیوب ویڈیو میں عمران ریاض نے کہا کہ پاکستان میں پیروں، فقیروں اور جادو ٹونے کی پرانی تاریخ ہے۔ مریم نواز آج کل لاہور میں ایک پیر سے مل رہی ہیں جو شریف خاندان پر آنے والی مصیبتوں کا توڑ کر رہا ہے۔ ان کے گھریلو ملازمین بتاتے ہیں کہ وہ پیر ایک خواجہ سرا ہے جس نے مریم کو سٹیل کا گلاس دیا ہے۔

یہ پیر انہیں کہتا ہے کہ آپ پر وزیر اعظم ہاؤس سمیت دیگر جگہوں سے جادو ہو رہا ہے اور وہ اس کا توڑ کر رہا ہے، یہ پیر صاحب اسی چکر میں اپنی دیہاڑیاں لگا رہے ہیں۔عمران ریاض خان نے کہا کہ پاکستان کے سیاستدانوں کی پیروں ، فقیروں اور جادو ٹونے کی پرانی تاریخ ہے۔ سابق وزیر اعظم نواز شریف اور ان کے والد میاں شریف کی متعدد ویڈیوز پیروں کے ساتھ موجود ہیں۔ سابق صدر آصف علی زرداری اور بینظیر بھٹو شادی شدہ جوڑے کے طور پر پہلی بار وائٹ ہاؤس گئے تو ان کے ساتھ ایک شخص تھا جس پر سوال اٹھے کہ یہ کون ہے؟ پھر یہ سامنے آیا کہ یہ ایک سرکاری پیر ہے۔