بلوچستان، زکوٰۃ کونسل کی عدم تشکیل، 32 ہزار خاندان ڈیڑھ سال سے امداد سے محروم


کوئٹہ(قدرت روزنامہ)بلوچستان کی صوبائی اسمبلی کے کمیٹی روم میں قائمہ کمیٹی برائے زکوٰۃ ، عشر ، حج و اوقاف ، اقلیتی امور اور یوتھ افیئرز کا اجلاس منعقد ہوا ۔ اجلاس کی صدارت فضل قادر مندوخیل نے کی ، اجلاس میں اراکین مجلس راحیلہ حمید خان درانی ، صفیہ فضل اور پارلیمانی سیکرٹری سنجے کمار نے شرکت کی ۔کمیٹی نے اقلیتی امور اور حج ، زکو اور عشر کے سیکرٹریز سے ان کے محکموں کے فرائض کارکردگی اور درپیش مسائل کے بارے میں بریفنگ لی۔ دوران مجلس محکمہ زکوا نے بتایا کہ 32 ہزار 500 رجسٹرڈ خاندانوں کو گزشتہ 1.5 سال سے زکوا کونسل کی عدم تشکیل اور زیر التوا قواعد و ضوابط کی وجہ سے امداد نہیں ملی ۔چیئرمین مجلس فضل قادر مندوخیل نے اس مسلہ کا سختی سے نوٹس لیتے ہوئے کہا کہ رجسٹرڈ خاندانوں میں زکو کی تقسیم کو جلد از جلد بروائیکار لایا جائے تاکہ مستحق خاندانوں کو زکوا دیا جائے۔ یہ میٹنگ اہم مسائل کو حل کرنے اور گوررنینس میں شفافیت اور جواب دہی کو فروغ دینے کے لیے کمیٹی کے عزم کو ظاہر کرتی ہے۔