کوئٹہ، لاپتہ ظہیر بلوچ کی عدم بازیابی کیخلاف لواحقین کی ریلی و احتجاجی مظاہرہ


کوئٹہ(قدرت روزنامہ)لاپتہ ظہیر بلوچ کی عدم بازیابی کے خلاف لواحقین کی ریلی و کوئٹہ پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا۔ مظاہرین نے کوئٹہ پریس کلب کے سامنے احتجاج کرتے ہوئے فوری بازیابی کا مطالبہ کیا۔ سیاسی جماعتوں ،طلباء تنظیموں اور جبری لاپتہ افراد کے لواحقین سمیت بڑی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی اور مطالبہ کیا کہ ظہیر بلوچ سمیت تمام بلوچ لاپتہ افراد کو جلد بازیاب کیا جائے ۔