کیا پی آئی اے کا طیارہ واقعی غلطی سے پشاور کے بجائے کراچی میں لینڈ ہوا؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سوشل میڈیا پر چند روز سے ایک ویڈیو گردش کر رہی ہے جس کو شیئر کرتے ہوئے دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز کا پائلٹ پشاور جانے والی فلائٹ کو غلطی سے کراچی لے آیا . وائرل ویڈیو میں مسافروں کو جہاز کے عملے سے تکرار کرتے دیکھا جا سکتا ہے، مسافروں کو غصے سے یہ کہتے سنا جاسکتا ہے کہ ان کی پرواز پشاور کی تھی لیکن پائلٹ نے انہیں کراچی ہوائی اڈے پر اتار دیا ہے اور وہ 30 گھنٹوں سے ذلیل ہو رہے ہیں .

اس دوران جہاز کا عملہ اور سکیورٹی فورس کے اہلکار مسافروں کو سمجھانے کی کوشش کر رہے ہیں . سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں دعویٰ کیا جا رہا تھا کہ پی آئی اے کا پائلٹ پشاور جانے والی پرواز کو غلطی سے کراچی لے آیا تھا جس پر صارفین پی آئی اے کی سروس کو تنقید کا نشانہ بنا رہے تھے، ان کا کہنا تھا کہ ایسا پہلی بار نہیں ہوا کہ پی آئی نے ایسی غلطی کی ہو . کیا واقعی پی آئی اے کی یہ فلائٹ غلطی سے اپنی اصل منزل کی بجائے کہیں اور لینڈ کر گئی؟ اس حوالے سے پی آئی اے پبلک افیئرز کے جنرل مینیجر عبداللہ حفیظ کا کہنا ہے کہ مذکورہ پرواز پی کے 248 دبئی تا پشاور جا رہی تھی مگر دوران پرواز ایک تکنیکی نقص کی وجہ سے جہاز کا رخ کراچی کی جانب موڑا گیا جو پی آئی اے کا انجینئرنگ ہب ہے . پی آئی اے پبلک افیئرز کا کہنا تھا کہ جدید ایوی ایشن کے زمانے میں غلطی سے کہیں لینڈ کرنے کی کوئی گنجائش ہی نہیں، جہاز کو تبدیل کر دیا گیا تھا اور تین گھنٹے کے اندر اندر تمام مسافر کراچی سے پشاور روانہ ہو گئے تھے . . .

متعلقہ خبریں