وندر سے ایک شخص لاپتہ


لسبیلہ(قدرت روزنامہ)لسبیلہ کے شہر وندر سے ایک شخص کو لاپتہ کر دیا گیا، اس حوالے سے وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز نےایکس میں اپنے ایک جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ زاہد بلوچ سکنہ گریشہ ضلع خضدار کو بدھ کے روز لسبیلہ کے شہر وندر میں گھر سے غیر قانونی طریقے سے حراست میں لینے کے بعد جبری لاپتہ کردیا۔