انگریزی محاورے کو اردو میں کہنے کی کوشش، بلاول بھٹو مشکل میں پڑگئے
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری انگریزی محاورے کو اردو میں بتاتے ہوئے مشکل سے دوچار ہوگئے۔
کراچی میں تقریب سے خطاب کے دوران بلاول بھٹو نے انگریزی محاورے کو اردو میں تبدیل کرنے کی کوشش کی، مگر وہ جو کہنا چاہتے تھے، بیان نہ کرسکے اور اس پر ہنس بھی پڑے۔
اس موقع پر تقریب میں موجود افراد نے بھی قہقہ لگایا، تاہم بلاول بھٹو نے کہاکہ اب میرے اس جملے کی سوشل میڈیا پر بہت میم بنیں گی۔
بلاول بھٹو کو جب اپنی غلطی کا احساس ہوا تو انہوں نے وضاحت کرتے ہوئے کہاکہ اصل میں میں انگریزی کہاوت ‘Give them ‘an inch and they’ll take a mile کہنا چاہ رہا تھا۔