پاکستان آرمی کا ایسٹ پاکستان سول آرمڈ فورسز سولجرز کو لائف ٹائم میڈیکل سہولیات دینے کا اعلان


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان آرمی نے ایسٹ پاکستان سول آرمڈ فورسز سولجرز کے لیے لائف ٹائم میڈیکل سہولیات کے لیے خصوصی قدم اٹھایا ہے۔ جس کے تحت سولجرز اور ان کے اہل خانہ کو مفت میڈیکل سہولیات فراہم کی جائیں گی۔
آرمی چیف جنرل عاصم منیر کی ہدایت پر ایسٹ پاکستان سول آرمڈ فورسز کے سولجرز اور ان کے اہل خانہ کے لیے مفت میڈیکل سہولیات کی منظوری دی گئی ہے۔ جس کے تحت بڑی تعداد میں سولجرز کو میڈیکل کارڈ بھی فراہم کردیے گئے ہیں۔
ایسٹ پاکستان سول آرمڈ فورسز کے 1ہزار713 سولجرز کو فری میڈیکل ٹریٹمنٹ کارڈ ایشو کرنے کا عمل 23ستمبر سے شروع کردیا گیا ہے، ملک کے دیگر اضلاع سمیت سی ایم ایچ ملیر میں 1ہزار 118 سولجرز کو میڈیکل ٹریٹمنٹ کارڈز جاری کرنے کی پر جوش تقریب منعقد ہوئی۔
ایسٹ پاکستان سول آرمڈ فورسز سولجرز نے پاک آرمی کے اس اقدام کو سراہا اور ہمیشہ کی طرح پاکستان کے لیے اپنی جان کا نذرانہ پیش کرنے کا اعادہ کیا۔
واضح رہے ایسٹ پاکستان سول آرمڈ فورسز سولجرز کو فری میڈیکل کی سہولیات فراہم کیے جانے کا اقدام قابل تحسین ہے، اس اقدام سے سولجرز اور ان کے اہل خانہ کے ملک کے لیے حصولے مزید مضبوط ہوں گے۔