لاپتہ عبداللہ کی بحفاظت بازیابی کیلئےانسانی حقوق کی تنظیمیں کردار ادا کریں، لواحقین
گودار(قدرت روزنامہ)گودار فقیر کالونی سے لاپتہ عبداللہ سمالانی کے خاندان نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ چودہ سالہ عبداللہ سمالانی کو 13 جون 2024 کی رات گھر، فقیر کالونی گوادر سے لاپتہ کیا گیا ۔ اس کے بعد سے ہم بے حد پریشان ہیں، اور تاحال ان کا کوئی سراغ نہیں مل سکا ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم انسانی حقوق کی تنظیموں اور متعلقہ اداروں سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ ہماری مدد کریں اور عبداللہ کی باحفاظت بازیابی کے لیے اپنا کردار ادا کریں۔انہوں نے کہا کہ یہ واقعہ ہماری فیملی کے لیے نہایت تکلیف دہ ہے، اور ہم چاہتے ہیں کہ اس معاملے میں جلد انصاف ہو اور ہمارے بچے کو بحفاظت بازیاب کیا جائے۔