کراچی(قدرت روزنامہ) اورنگی ٹاؤن کی طالبہ نے شناختی کارڈ جاری نہ کرنے پر نادرا حکام کے خلاف سندھ ہائیکورٹ میں درخواست دائر کردی .
عثمان فاروق ایڈووکیٹ کے توسط سے دائر درخواست میں مؤقف اپنایا گیا کہ انشرہ کے والد کا 2017 میں قتل ہوا تھا .
انشرہ کی والدہ کیخلاف شوہر کے قتل کا مقدمہ درج ہے . والدہ مقدمے میں ضمانت پر رہا ہیں لیکن شناختی کارڈ کے اجرا میں تعاون نہیں کررہیں .
نادرا حکام والدین کے بغیر شناختی کارڈ کا اجرا نہیں کررہے . نادرا حکام کے پاس اختیار ہے کہ وہ والدین کے بجائے کسی اور رشتے دار کے بائیومیٹرک کی بنیاد پر شناختی کارڈ کا اجرا کرسکتے ہے . شناختی کارڈ نہ ملنے سے لڑکی کی تعلیم متاثر ہورہی ہے . لڑکی نے انٹر پاس کرلیا ہے، شناختی کارڈ کے بغیر گریجویشن میں داخلہ نہیں مل رہا .