ثابت ہوگیا کہ حکومت نے بجٹ کے نام پر عوام کو دھوکہ دیا ، یہ حکومت چلے گی تو معیشت نہیں چلے گی . انہوں نے کہا کہ ٹیکس چھوٹ والی اشیاء پر 17 فیصد سیلز ٹیکس لگانے ، پٹرول ، بجلی کی قیمت میں اضافہ عوام اور معیشت کے خلاف دہشت گردی ہے . واضح رہے کہ وفاقی کابینہ نے بجلی 1 روپے 68 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی منظوری دیدی ہے . کابینہ نے سرکولیشن سمری کے ذریعے بجلی مہنگی کرنے کی منظور دی . وزارت توانائی نے بجلی کی قیمت میں اضافے کی سمری کابینہ کو بھجوائی تھی . دوسری جانب ، اوگرا نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں دس روپے فی لیٹر تک اضافے کی سمری تیار کرنے کے بعد پٹرولیم ڈویژن کو ارسال کر دی ہے . ذرائع کے مطابق پٹرول کی قیمت فی لیٹر 5 روپے 90 پیسے جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 9 روپے 75 پیسے فی لیٹر تک اضافہ کی تجویز دی گئی ہے . پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کا حتمی فیصلہ وزیر اعظم عمران خان کی مشاورت سے کیا جائے گا . نئی قیمتوں کا اعلان وزیراعظم کی منظوری کے بعد کیا جائے گا . پٹرولیم مصنوعات میں اضافے کی وجوہات عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت بڑھنا ہے . . .
لاہور(قدرت روزنامہ) اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی شہباز شریف نے بجلی ، پٹرول اور ٹیکس میں اضافہ کو منی بجٹ قرار دے دیا ، کہا یہ حکومت چلے گی تو غریب کی روٹی ، روزگار اور کاروبار نہیں چلے گا .
اپنے بیان میں شہباز شریف نے کہا کہ بجٹ تقریر میں جو کچھ کہا وہ سچ اور حکومت جھوٹی ثابت ہوگئی .
متعلقہ خبریں