میڈیا رپورٹس کے مطابق ڈیلیوری بوائے ہمانشو نامی شخص کے گھر اسمارٹ فون دینے گیا جہاں شہری نے کیش آن ڈیلیوری کا آرڈر کررکھا تھا . بھارتی میڈیا نے بتایا کہ جونہی ڈیلیوری بوائے ہمانشو نامی شخص کے گھر پہنچا اور تو اس نے اسمارٹ فون وصول کرنے کے بعد ڈیلیوری بوائے کو گلا گھونٹ کر قتل کردیا اور لاش نہر میں پھینک دی . پولیس نے بتایا ہے کہ ڈیلیوری بوائے بھرت جب 2 روز تک گھر نہ پہنچا تو اس کے اہل خانہ نے پولیس کے پاس رپورٹ درج کروائی جس کے بعد تفتیش کا آغاز کیا گیا . پولیس کے مطابق ڈیلیوری بوائے بھرت کے موبائل نمبر کی ٹریسنگ کے ذریعے ملزم ہمانشو کے گھر کا پتا لگایا گیا اور اس طرح 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا ہے . پولیس نے بتایا ہے کہ اسمارٹ فون آرڈر کرنے والے ملزم ہمانشو اور اس کے ساتھی نے ڈیلیوری بوائے کو قتل کرنے کا اعتراف کرلیا، جبکہ ان کا ایک ساتھی فرار ہے جس کی گرفتاری کے لیے کوششیں کی جارہی ہیں . . .
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بھارت میں آن لائن اسمارٹ فون منگوانے والے افراد نے ڈیلیوری بوائے کو ادائیگی کرنے کے بجائے قتل کر ڈالا .
بھارتی میڈیا کے مطابق ڈیلیوری بوائے کو قتل کرنے کا واقعہ بھارتی شہر لکھنئو میں پیش آیا ہے، جہاں 30 سالہ بھرت پرجاپتی کو 23 ستمبر کے روز قتل کیا گیا .
متعلقہ خبریں