پنجگور، لاپتہ صابر اور عابد نور کی رہائی کیلئے لواحقین کا سی پیک شاہراہ پر دھرنا
پنجگور(قدرت روزنامہ)بلوچستان کے ضلع پنجگور سے چتکان کے رہائشی صابر نور اور اسکے بھائی عابد نور کی رہائی کیلئے اہل خانہ کا احتجاج آج دوسرے روز بھی جاری رہا اہل خانہ نے سرادک ذمہ ذمہ ہوٹل سرادک کے قریب سی پیک روڑ پر دھرنا دے کر روڑ کو ہر قسم کی ٹریفک کے لیے بند کر رکھا ہے روڑ کی بندش کی وجہ سے پنجگور کراچی کوئٹہ کیچ گوادر کا زمینی رابطہ منقطع ہوچکا ہے دونوں اطراف سینکڑوں مسافر پھنس کر رہ گئے ہیں اہل خانہ کا کہنا ہے کہ ہمارا احتجاج صابر نور اور عابد نور کی رہائی تک جاری رہے گا اور ہم اس وقت تک شاہراہ سے نہیں اٹھیں گے جب تک ہمارے دونوں نوجوانوں کو رہا نہیں کیا جاتا ہے یاد رہے کہ سی پیک پر احتجاج پیر کے روز شروع ہوا تھا صابر نور اور عابد نور کے اہل خانہ کے مطابق سیکورٹی فورسز دونوں بھائیوں کو گرفتار کرکے اپنے ساتھ لے گئے جو تاحال انکی حراست میں ہیں دریں اثنا جمعیت علمائے اسلام کے ضلعی امیر حافظ محمد اعظم بلوچ مولانا عبدالحلیم مولانا علی احمد اور دیگر نے دھرنا کے مقام پر جاکر اہل خانہ سے اظہار یکجہتی کیا سی پیک روڑ پر دھرنا کی وجہ سے عام مسافروں کو مشکلات کا سامنا تو ہے ہی ہے شہر میں اشیاء خوردنی کا بھی شارٹیج ہوگیا ہے ذخیرہ اندوز عناصر ہڑتال کا بھر پور فائدہ اٹھارہے ہیں اور چیزوں کی قیمیتوں میں دوگنا اضافہ کردیا گیا ہے