کہ حکومت اور اوگرا کی جانب سے پٹرول کی فی لیٹر قیمت میں صرف دو روپے کمی عوام اور ٹرانسپورٹروں کیساتھ مزاق ہے . اور حکومت کا یہ مزاق عوام اور بالخصوص ٹرانسپورٹروں کے لیے پریشانی کا سبب ہے . ملک پہلے ہی تاریخ کے بدترین مہنگائی کے زد میں ہے . عوام مہنگائی کے ہاتھوں تنگدست ہو کر بچوں سمیت خودکشیاں کر رہے ہیں . پٹرول کی قیمت میں معمولی کمی سے مہنگائی میں کوئی کمی نہیں ائیگی . انھوں نے کہا . کہ غریب طبقہ تو اپنی جگہ متوسط طبقہ بھی” نان شبینہ” کا محتاج ھوچکا ہے. انہوں نے کہا . کہ ٹرانسپورٹر پہلے ہی بدترین حالات کا شکار ہیں . اور پٹرول کی وجہ سے ٹرانسپورٹروں کی کمر ٹوٹ چکی ہے . کرایوں میں اضافہ ناگزیر ہے . لیکن عوام سکت نہیں رکھتے . اور ٹرانسپورٹرز بھی کرایوں میں اضافے کے حق میں نہیں ہیں . انہوں نے کہا . کہ حکومت نے عوام کے لیے مزید مشکلات پیدا کرنا شروع کر دیے ہیں . جس سے عوام یقینا حکومت سے "بد دل” اور مایوس ہو جائیں گے. لہذا فی لیٹر قیمت میں کم از کم 100 روپے کمی کی جائے. . .
کوئٹہ(قدرت روزنامہ)آل بلوچستان ٹرانسپورٹرز ایکشن کمیٹی نے پیٹرول مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ معمولی کمی کو مسترد کیا ہے . معروف ٹرانسپورٹرز میر حکمت لہڑی ، میر دولت خان لہڑی، ایکشن کمیٹی کے چیرمین حاجی میر عبد القادر رئیسانی، صدر حاجی حبیب اللہ بادیزئی، جنرل سیکرٹری حاجی میر اکبر لہڑی، نائب صدور،حاجی ولی خان اچکزئی،حاجی موسی جان،حاجی سیف الدین، حاجی نصراللہ دھوار،حاجی علی محمد، حاجی شمس اللہ اور دیگر نے کہاہے .
متعلقہ خبریں