پاکستان

بھارت اور اسرائیل پاک فوج کی وجہ سے پاکستان کے ساتھ چھیڑ چھاڑ سے گریزاں ہیں، وزیر دفاع


اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ ہماری بہادر فوج کا مسلسل حالت جنگ میں رہنے کا تجربہ ہی ملکی دفاع کی ضمانت ہے۔
سماجی رابطے کی سائٹ پر خواجہ آصف نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ جس طرح اسرائیل امریکا اور مغربی دنیا کی حکومتوں کی شہ پر اسلامی ممالک فلسطین، لبنان اور ایران کو نشانہ بنا رہا ہے ویسے پاکستان کے ساتھ بھی چھیڑ چھاڑ کر سکتا تھا۔
انہوں نے کہا کہ کوئی عجب نہیں اسرائیل اور بھارت کے تعلقات اچھے ہیں اور وہ پاکستان سے پنگا لینے کی کوشش کرتے مگر پاک فوج، ہمارے دفاعی نظام اور میزائل پروگرام کی وجہ سے وہ یہ کرنے سے گریزاں ہیں۔
خواجہ آصف نے کہا کہ جارحانہ عزائم نہ ہونے کے باوجود ہمارے میزائل پروگرام پر جس طرح سے اعتراض کیا جاتا ہے اُس کا واحد مقصد وطن عزیز کو دفاعی صلاحیتوں سے محروم کرنا ہے۔

متعلقہ خبریں