دیکھنا ہوگا کہ پنجاب اور سندھ کی ٹیکس وصولی میں کتنا اضافہ ہوا ہے، مزمل اسلم
پشاور(قدرت روزنامہ)خیبر پختونخوا نے مالی سال کے پہلے 3 ماہ میں ریکارڈ 10 ارب 82 کروڑ روپے کے محصولات جمع کئے ہیں .
مشیر خزانہ مزمل اسلم کے مطابق خیبر پختونخوا ریونیو اتھارٹی نے پہلے تین ماہ کے محصولات میں 41 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا ہے .
انہوں نے کہا کہ گزشتہ سال کی اسی مدت میں 7 ارب 69 کروڑ روپے کے مقابلے میں 10 ارب 82 کروڑ روپے جمع کئے گئے ہیں .
مشیر خزانہ نے کہا کہ دلچسپ یہ ہے کہ اسی مدت کے لیے ایف بی آر کی ٹیکس وصولی 25 فیصد رہی . اب دیکھنا ہوگا کہ پنجاب اور سندھ کی ٹیکس وصولی میں کتنا اضافہ ہوا ہے .