ڈی چوک میں احتجاج ہوتا نظر نہیں آرہا، 21 اکتوبر سے قبل سب اچھا ہو جائےگا، فیصل واوڈا


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سینیئر سیاستدان فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ مجھے ڈی چوک میں احتجاج ہوتا ہوا نظر نہیں ہوتا، نااہل حکومت پی ٹی آئی کے احتجاج سے قبل ہی کنٹینر لگا کر غبارے میں ہوا بھر دیتی ہے۔
نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ 21 اکتوبر سے پہلے پاکستان میں سب اچھا ہوچکا ہوگا، کیونکہ اس روز میری سالگرہ اور میں نے کیک کھانا ہے۔
انہوں نے کہاکہ پی ٹی آئی لاشوں کی سیاست کررہی ہے اور یہ چاہتے ہیں کہ خون خرابہ ہو، کیونکہ فیض حمید عمران خان کا نام لے رہا ہے، اس کے علاوہ ان کی توقعات کے برعکس معیشت ٹریک پر آگئی ہے۔
فیصل واوڈا نے کہاکہ مہنگائی سنگل ڈیجیٹ پر آگئی، اس کے علاوہ آئی ایم ایف سے بھی معاہدہ ہوگیا ہے، جو اچھا شگون ہے۔
انہوں نے کہاکہ حکومت کو چاہیے تھا کہ پی ٹی آئی کو کہیں کسی گراؤنڈ میں جلسے کی اجازت دے دیتی۔
انہوں نے کہاکہ عمران خان کو آزادی کی جدوجہد کرنے کا اتنا ہی جذبہ ہے تو اپنے بیٹوں کو بھی یہاں بلائیں۔
ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ سابق آئی ایس آئی سربراہ جنرل (ر) فیض حمید کو کورٹ مارشل کے بعد سزا ہوگی۔