انہوںنے کہاکہ اس حکومت نے 3 سال میں بجلی کی قیمت میں 40 فیصد سے زائد اضافہ کیا ہے، بجلی کے ساتھ تباہی سرکار آج پھر عوام پر پیٹرول بم گرانے جا رہی ہے، اوگرا نے حکومت پٹرول 5روپے اور ڈیزل 10روپے فی لیٹر تک بڑھانے کی تجویز دی ہے . انہو نے کہاکہ تین سال پیٹرول کی قیمتوں میں 30 روپے سے زائد اضافہ کر کے کہتے ہیں یہ ایماندار ہیں . انہوںنے کہاکہ عوام یاد رکھے پیٹرول مہنگے کرنے کی منظوری وزیراعظم خود دیتے ہیں، 30 دن پیٹرول کی قیمتوں میں 3 بار اضافہ کہاں کا انصاف ہے . انہوںنے کہاکہ آٹا 20 کلو 740 روپے کا تھا جو اب 1150 کا ہے، چینی جو 60 روپے کلو تھی وہ اب 110 روپے کلو ہے، نااہل حکومت نے مہنگائی اور بیروزگاری کے علاوہ عوام کو کچھ نہیں دیا . . .
اسلام آباد (قدرت روزنامہ) نائب صدر پیپلز پارٹی شیری رحمان نے بجلی اور پیٹرول کی قیمتوں میں اضافے پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ 1.68 فی یونٹ اضافہ کر کے عوام پر اربوں روپے کا بوجھ منتقل کیا جا رہا ہے . اپنے بیان میں شیری رحمن نے کہاکہ کابینہ کی طرف سے بجلی کی قیمت میں اضافے کی منظوری کی مذمت کرتے ہیں، 1.68 فی یونٹ اضافہ کر کے عوام پر اربوں روپے کا بوجھ منتقل کیا جا رہا ہے .
متعلقہ خبریں