وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ نوجوانوں کو بین الاقوامی معیار کی پیشہ ورانہ تربیت فراہم کرنا ترجیح ہے . کاروبار میں آسانیاں پیدا کرنے کیلئے کوشاں ہیں، ترجیحی شعبوں میں اقدامات کیلئے تعین شدہ وقت کا خاص خیال رکھا جائے . وزیرِ اعظم نے کہا کہ افرادی قوت کی برآمد بڑھانے کے اقدامات کیے جائیں . مزید برآں وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت چینی کی قیمت اور ذخیرہ اندوزی کیخلاف اقدامات سے متعلق اجلاس ہوا . اجلاس میں وزیراعلیٰ پنجاب، شہزاد اکبر اور معاون خصوصی شہبازگل شریک ہوئے . پنجاب کے صوبائی وزیرصنعت اور چیف سیکریٹری پنجاب ویڈیولنک کے ذریعے شریک ہوئے . وزیراعظم کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ ذخیرہ اندوزی اور ناجائز منافع خوری میں ملوث افراد کیخلاف قانونی کارروائی کا عمل شروع ہے، شوگرملز پر سی سی ٹی وی کیمرے بھی لگا دیئے گئے ہیں، گنے کی مقدار اور پیدا شدہ چینی کی نگرانی کی جائے گی، تمام شوگرملز سے کرشنگ کے دوران روزانہ کی بنیاد پر معلومات جمع کی جائیں گی . وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ چینی کی ذخیرہ اندوزی اور ناجائز منافع خوری کیخلاف قانونی کارروائی کی جائے، شوگرملز کی نگرانی کیلئے ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم کا نفاذ یقینی بنایا جائے، ناجائزمنافع کمانے والے غریب عوام کے دشمن ہیں،ریاست ان عناصر کیخلاف سخت کارروائی کرے گی . . .
اسلام آباد (قدرت روزنامہ) وزیراعظم عمران خان نے افرادی قوت کی برآمد بڑھانے کے اقدامات کی ہدایت کردی، نوجوانوں کو بین الاقوامی معیار کی پیشہ ورانہ تربیت فراہم کرنا ترجیح ہے، وزارت اورسیزپاکستانی ہنرمند افراد کی برآمد کو یقینی بنائے، بیرونِ ملک افرادی قوت، چھوٹے درمیانے کاروبار کیلئے آسانیاں پیدا کرنا ترجیح ہے .
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی صدارت میں اسلام آباد میں اجلاس ہوا، اجلاس میں بیرونِ ملک افرادی قوت، چھوٹے اور درمیانے کاروبار کو سہل بنانے اورترجیحی شعبوں میں پیشرفت پر بریفنگ دی گئی .
متعلقہ خبریں