جام کمال نے عدم اعتماد کا سامنا کرنے کیلئے کمر کس لی،20اکتوبر کوبلوچستان اسمبلی میں سیاسی دنگل سجنے کاامکان
اتحادیوں سمیت بلوچستان عوامی پارٹی کے ارکان کا مشاورتی اجلاس جلد طلب کیاجائے گا . واضح رہے کہ 11اکتوبر کو بلوچستان عوامی پارٹی،پی ٹی آئی اور بی این پی(عوامی) کے 14ارکان کی جانب سے وزیراعلیٰ جام کمال کے خلاف تحریک عدم اعتماد جمع کیاگیاتھا جس کے بعد وزیراعلیٰ بلوچستان نے تحریک عدم اعتماد کا سامنا کرنے کے عزم کااظہار کیا وزیراعلیٰ کے خلاف 20اکتوبر کو تحریک عدم اعتماد پیش کئے جانے کاامکان ہے دوسری جانب وزیراعلیٰ بلوچستان بھی اتحادیوں اور حامی ارکان سے مشاورت کیلئے جلد اجلاس طلب کرینگے . . .