پی ٹی آئی ترکی کی گولن تحریک کی طرح پاکستان پر قبضہ کرنا چاہ رہی ہے: احسن اقبال


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وفاقی وزیر احسن اقبال نےکہا ہےکہ پی ٹی آئی ترکی کی گولن تحریک کی طرح پاکستانی ریاست پر قبضہ کرنےکی اسکیم پر عمل کر رہی ہے۔
ایک بیان میں احسن اقبال کا کہنا تھا کہ تحریکِ انتشار پاکستان کی گولن تحریک بن چکی ہے اور گولن تحریک کی طرح پاکستانی ریاست پر قبضہ کرنے کی اسکیم پر عمل کر رہی ہے۔
احسن اقبال کا کہنا تھا کہ ترکی میں گولن تحریک کے حمایتی انتظامیہ، عدلیہ، پولیس، اور فوج میں گھس چکے تھے، پاکستان کو بھی ریاست کے دفاع کے لیے اردگان کی طرز پر اس تحریک انتشار سے نمٹنا ہوگا۔
وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ یہ جو مرضی کرلیں پی ٹی آئی کو اسلام آباد پر حملہ آور نہیں ہونے دیں گے، اسے ملک دشمنوں کا حملہ تصور کیا جائےگا۔
خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ ایک طرف افغانوں کے مسلح جتھہ حملہ آور ہیں، دوسری طرف بھارتی وزیر خارجہ کو دعوت دے رہے ہیں۔