حکومت عوام کو ریلیف دینے کی کوشش کررہی ہے، وزیر مملکت اطلاعات

(قدرت روزنامہ)وزیر مملکت برائے اطلاعات فرخ حبیب کا کہنا ہے کہ حکومت عوام کو ریلیف دینے کی کوشش کررہی ہے . تفصیلات کے مطابق وزیر مملکت برائے اطلاعات فرخ حبیب نے فیصل آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کورونا کے باعث پوری دنیا میں تیل کی قیمتیں بڑھی ہیں، مہنگائی کی وجہ سے پوری دنیا کے ممالک متاثر ہوئے ہیں .

فرخ حبیب نے کہا کہ عالمی منڈی میں تیل میں اضافہ ہوا پھر بھی کوشش کی عوام پر کم سے کم بوجھ ڈالا جائے، گھی کی قیمتیں کم کرنے کیلئے کوششیں کررہے ہیں، معاشرے کے پسے ہوئے طبقے کو زیادہ سے زیادہ ریلیف دینے کیلئے اقدامات کر رہے ہیں . انہوں نے کہا کہ انڈسٹری ترقی کررہی ہے جس سے روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے، کپاس کی پیداوار میں اضافہ ہوا ہے، رواں سال گنے کی ریکارڈ پیداوار ہوئی ہے . وزیر مملکت کا کہنا ہے کہ امید ہے چینی کی قیمتیں بتدریج کم ہوں گی، ماضی کی حکومتیں مہنگے منصوبے لگا کر گئی ہیں جس کی وجہ سےعوام پر بوجھ پڑ رہا ہے، اپوزیشن جماعتوں کا عوام سے کوئی تعلق صرف اپنے مطلب کے خواہاں ہیں . فرخ حبیب نے کہا کہ حکومت عوام کو ریلیف دینے کی کوشش کررہی ہے،احساس کارڈ سے آٹا،گھی،چینی،دالوں میں سبسڈی دیں گے، احساس کارڈ سے پسے ہوئے طبقے کو ریلیف ملے گا . وزیر مملکت برائے اطلاعات فرخ حبیب نے مزید کہا کہ عالمی سطح پر قیمتیں بڑھنے کا اثر پاکستان میں بھی ہوا، آج بھی پاکستان کئی ممالک سے پیٹرول کی قیمت میں سستا ہے، دنیا میں پیٹرول کی قیمت میں ساڑھے 13 فیصد اضافہ ہوا ہے . . .

متعلقہ خبریں