ملزم محمد عمران کی نشاندہی پر اس کی حوالہ پارٹی میسرز گلوب ٹائلز ، نیو ٹاؤن ٹائلز مارکیٹ کراچی پر چھاپہ مارا گیا جہاں سعود یونس (ملزم عمران کی حوالہ پارٹی) نامی ایک شخص کو گرفتار کر لیاگیا ، جس کے موبائل فون میں ٹی ٹی کی نقل اور حوالہ پیغامات بھی موجود تھے . ملزمان کے خلاف مقدمہ الزام نمبر 40/2021 زیر دفعہ 4/5/23 FERA بمعہ 109 تعیزرات پاکستان ایف آئی اے ، کارپوریٹ کرائم سرکل ، کراچی میں درج کیا گیا ہے،ملزمان 1. عمران بانٹوا (حوالہ ساز) 2. سعود یونس (پارٹی) کو گرفتار کر لیا گیا ہے جبکہ شہزاد یونس (چمک بیچنے والا) کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں،مزید تفتیش جاری ہے . . .
(قدرت روزنامہ)غیر قانونی منی ایکسچینج اور حوالہ ہنڈی ایجنٹوں کے خلاف ایف آئی اے کا کریک ڈاؤن جاری ہے
کارپوریٹ کرائم سرکل کراچی نے گل پلازہ کے قریب ایروز کمپلیکس پر چھاپہ مارا اور حوالہ/ھنڈی کے غیر قانونی کاروبار اور سرگرمیوں میں ملوث حوالہ/ہنڈی ایجنٹ عمران بانٹوا گرفتار کر لیا، ملزم عمران اپنے گھر سے حوالہ نیٹ ورک چلا رہا تھا، ملزم کے گھر سے مندرجہ ذیل اشیاء برآمد کی گئی ہیں ، 1. 19،800/- امریکی ڈالر . 2. 2،200،000/- پاکستانی روپے 3. 1،500،000/- روپے مالیت کے پرائز بانڈز 4. دو موبائل فون جس میں چین کو بھیجے گئے ٹی ٹی پیغامات موجود تھے،
ایف آئی اے ترجمان کے مطابق ملزم نے انکشاف کیا کہ وہ اپنے گھر سے چھوٹا حوالہ سیٹ اپ چلا رہا ہے اور اپنے سوار(رائیڈر) علی اصغر کو مختلف پارٹیوں کو حوالہ کی ادائیگی وصول کرنے اور پہنچانے کے لیے استعمال کرتا ھے، ملزم مینا بازار ، کریم آباد ، کراچی میں واقع میسرز ہارون جیولرز کے ایک شہزاد ہارون سے چمک خریدتا تھا .
متعلقہ خبریں