دیدگ و شمریز بلوچ لاہور سے لاپتہ، غیر قانونی حراست کی مذمت کرتے ہیں، نیشنل پارٹی


کوئٹہ(قدرت روزنامہ)نیشنل پارٹی کے صوبائی ترجمان نے جاری بیان میں نیشنل پارٹی کے مرکزی کمیٹی کے ممبر یونس بلوچ کے بیٹے اور نیشنل پارٹی نوشکی کے جنرل سیکرٹری بیبرگ بلوچ کے بھتیجے کو لاہور سے غیر قانونی طور پر حراست میں لیکر لاپتہ کرنے کی مذمت کرتے ہوئے بازیابی کا مطالبہ کردیا ۔بیان میں کہا گیا کہ پارٹی رہنما یونس بلوچ کے بیٹا دیدگ بلوچ اور بیبرگ بلوچ کا بھتیجا شمریز بلوچ لاہور کے اعلی تعلیمی اداروں میں زیر تعلیم ہیں۔وہ اپنے تعلیم کو بڑی محنت سے جاری کئیے ہوئے ہیں۔اور وہ اچھے و معروف گھرانوں سے تعلق رکھتے ہیں ان کو اس انداز سے رات کو پکڑنا اور لاپتہ کرنا افسوسناک ہے۔بیان میں کہا گیا کہ آئین و قانون کی حکمرانی کو مقدم رکھا جائے ۔ ماورائے آئین و قانون اقدامات خلاف آئین کی خلاف ورزی ہے۔بیان میں کہا گیا کہ دیدگ بلوچ اور شمریز بلوچ کو فوری طور پر بازیاب کیا جائے اور خاندان کی پریشانی و تشویش کو ختم کیا جائے۔