پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان پہلا ٹی 20میچ کب اور کہاں کھیلا جائیگا ؟کھیل کے میدان سے شائقین کیلئے بڑی خبر آگئی

ناٹنگھم(قدرت روزنامہ) پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان پہلا ٹی 20میچ کب اور کہاں کھیلا جائیگا ؟کھیل کے میدان سے شائقین کیلئے بڑی خبر آگئی تفصیلات کے مطابق پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان ٹی 20 سیریز کل سے شروع ہوگی، قومی شاہینوں نے ناٹنگھم میں ڈیرے جما لیے . قومی ٹی ٹونٹی سکواڈ نوٹنگھم پہنچ گیا ہے .

سکواڈ مقامی وقت کے مطابق دوپہر ایک بجے برمنگھم سے نوٹنگھم کے لئے روانہ ہوا تھا . نوٹنگھم روانگی سے قبل قومی ہیڈ کوچ مصباح الحق آن لائن پریس سیشن میں شرکت بھی کی . سکواڈ انگلینڈ کے خلاف ٹی ٹونٹی سیریز کی تیاری کیلئے آج سے ٹریننگ کا آغاز کرے گا . پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان سیریز کا پہلا ٹی 20 ناٹنگھم میں رات ساڑھے دس بجے پوگا . ٹی 20 مقابلوں میں کورونا کیسز والے پلیئرز کی آئسولیشن مکمل ہونے کے بعد کپتان این مورگن سمیت سینئرز کا کم بیک ہو گیا ہے . یاد رہے ٹی 20 مقابلوں میں بھی انگلش ٹیم کا پلہ بھاری ہے . اٹھارہ بار آمنا سامنا ہوا جس میں قومی ٹیم صرف پانچ میں کامیاب ہوسکی جبکہ 11 میں شکست کا کڑوا گھونٹ بھرنا پڑا، دو میچ بے نتیجہ رہے . . .

متعلقہ خبریں