آپ کی شخصیت کے راز آپ کی نظر میں پوشیدہ ہیں، اس تصویر میں سب سے پہلے آپ کو کیا نظر آیا اس سے اپنی شخصیت کے بارے میں جانیں

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)کسی بھی شخصیت کو جاننے کے لیے اس کی پسند اور نا پسند کو جاننا بہت ضروری ہوتا ہے . انسان ہمیشہ ان چیزوں کو پہلے نوٹ کرتا ہے جن کی طرف رجحان ہوتا ہے .

اس وجہ سے اگر آپ کسی کے بارے میں جاننا چاہتے ہیں تو اس کے لیے تصویر ایک بہترین ذریعہ ثابت ہو سکتی ہے- اس وجہ سے اس امیج کو دیکھیں اور آپ کی نظر اس تصویر میں سب سے پہلے جس چیز پر ٹہرے اس کی مدد سے ہم آپ کو آپ کی شخصیت کے بارے میں بتائيں گے- اگر آپ نے سب سے پہلے چھوٹی بچی کو دیکھا آپ کے اندر بچپن کا کوئي خوف پوشیدہ ہے . بچوں کا ذہن بچپن کے واقعات سے بری طرح متاثر ہو سکتا ہے . اگر اس خوف کا وقت پر اظہار نہ کیا جائے تو بلوغت کی عمر میں پہنچنے پر وہ سامنے آسکتا ہے اور انسان کی شخصیت کو بری طرح متاثر کر سکتا ہے . انسان کی شخصیت کی تعمیر میں سب سے اہم کردار اس کی والدہ یا ماں کا ہوتا ہے- اگر بچپن میں ماں سے دوری ہو تو اس صورت میں بڑے ہونے پر یہ کمی انسان کی شخصیت میں ظاہر ہوتی ہے ایسے افراد بلوغت کے بعد خوف کا شکار بھی ہو سکتے ہیں اور اس کا اثر ان کی فیصلہ سازی کی صلاحیت پر بھی ہو سکتا ہے- اگر آپ نے سب سے پہلے تتلی کو دیکھا عام طور پر تتلی کو ایک مثبت اور آزاد فکر کی علامت کے طور پر جانا جاتا ہے . اس کو دیکھنے والوں کی شخصیت کسی اندھیرے سے روشنی میں آنے والی شخصیت ہوتی ہے یعنی یہ ایسے افراد ہوتے ہیں جنہوں نے سخت محنت کے بعد کامیابی حاصل کی ہوتی ہے . مگر اس کے ساتھ ساتھ یہ ایسے لوگ ہوتے ہیں جو کہ اپنے جذبات کو دبا کر رکھنا زيادہ پسند کرتے ہیں- اگر آپ نے سب سے پہلے رس بھری کو دیکھا رس بھری اس تصویر میں بالکل درمیان میں ہے اور اس کا سائز بھی عام لحاظ سے تھوڑا بڑا ہے کیوں کہ یہ دل کی علامت کے طور پر ظاہر ہو رہا ہے اور دل کا براہ راست تعلق محبت سے ہوتا ہے- اس کو سب سے پہلے دیکھنے والے افراد اپنی زندگی میں محبت کی تلاش میں ہیں ان کے لاشعور میں محبت کی تلاش اور کمی موجود ہے- اگر آپ نے سب سے پہلے مکڑی کو دیکھا اکثر افراد مکڑی سے عام حالات میں خوفزدہ ہو جاتے ہیں . اس کی وجہ یہ ہوتی ہے کہ ہماری فطرت عام طور پر ہمیں کسی بھی خطرے سے وقت سے پہلے آگاہ کر دیتی ہے- اس تصویر میں مکڑی ان خطرات کی علامت کے طور پر ظاہر ہو رہی ہے جو ہمارے اردگرد موجود ہوتی ہے- اس کو سب سے پہلے دیکھنے والے خود کو اپنے ماحول میں محفوظ تصور نہیں کرتے ہیں آپ ہمیشہ اپنے اردگرد کو بہت غور سے دیکھنے کے عادی ہیں اور خود کو خطرات سے بچانے کی کوشش میں لگے رہتے ہیں جس کی وجہ سے آپ اپنے ارد گرد کی خوشیوں اور خوبصورتی کو محسوس کرنا بھول جاتے ہیں- اگر آپ نے سب سے پہلے درختوں کو دیکھا درخت ایک اہم نفسیاتی علامت کے طور پر جانے جاتے ہیں اسی وجہ سے اکثر افراد کاغذ قلم ہاتھ میں آنے پر غیر ارادی طور پر درخت کی تصویر بناتے رہتے ہیں درخت درحقیقت ہماری جڑوں کا استعارہ ہوتے ہیں- اس کا مطلب یہ ہے کہ آپ کسی اندرونی انتشار کا شکار ہیں جس کا حل نہیں نکل پا رہا ہےاور جو آپ کو جذباتی انتشار کا شکار کر رہا ہے . اور آپ اپنی شناخت کو تسلیم کروانے کے دور سے گزر رہے ہیں- اگر آپ نے سب سے پہلے ٹیڈی بیئر دیکھے ٹیڈی بئير بچپن کی وہ یاد ہوتی ہے جس کو گلے لگا کر سب ہی نے پیار کیا ہوتا ہے اور یہ بچپن کا سب سے یادگار کھلونا ہوتا ہے- اس کو گلے لگا کر نرمی، محبت اور گرمی کا ایک تاثر سب کے ذہنوں میں ہوتا ہے- مگر اس تصویر میں ان کو دیکھنے والا فرد درحقیقت کسی خوف کا شکار ہے کسی بھی عام سی چیز کا خوف آپ کے لاشعور میں بہت بچپن سے چھپا ہوا ہے جو کہ آج بھی آپ کی شخصیت کو تنگ کرتا ہے- اگر آپ نے کھوپڑی دیکھی ہے اس کا مطلب ہے کہ آپ فیصلہ سازی میں بہت مشکلات کا شکار ہیں جب بھی کسی مشکل کا سامنا آپ کو کرنا پڑتا ہے اس کا مقابلہ کرنے کی صلاحیت آپ خود میں نہیں پاتے ہیں اور خود میں اتنا اعتماد محسوس نہیں کرتے ہیں کہ اس کا مقابلہ کر سکیں- . .

متعلقہ خبریں