اسلام آباد

گورنر خیبرپختونخوا کا ڈی آئی خان اور سکھر ایئرپورٹس جیسے منصوبے جلد شروع کرنے کا مطالبہ


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے ڈی آئی خان اور سکھر ایئرپورٹس جیسے عوامی بھلائی کے منصوبے جلد از جلد شروع کرنے کا مطالبہ کردیا۔
پاکستان ایوی ایشن اتھارٹی کے مطابق گورنر فیصل کریم کنڈی نے ایئرپورٹس اتھارٹی ہیڈکوارٹرز کراچی کا دورہ کیا۔
پی اے اے کے مطابق ہیڈکوارٹرز پہنچنے پر گورنر خیبرپختونخوا کو ڈی جی ایئرپورٹس اتھارٹی ایئر وائس مارشل تیمور اقبال نے خوش آمدید کہا۔
پاکستان ایوی ایشن اتھارٹی نے بتایا کہ ڈپٹی ڈی جی ورکس اینڈ ڈیولپمنٹ سمیر سعید سمیت دیگر اعلیٰ اہلکاروں نے بھی گورنر کا استقبال کیا۔
پی اے اے کے مطابق گورنر خیبرپختونخوا کو ڈی جی ایئرپورٹس اتھارٹی (اے وی ایم) تیمور اقبال اور ڈپٹی ڈی جی ایئرپورٹس انجینیئر صادق الرحمان کی تفصیلی بریفنگ دی۔
پاکستان ایوی ایشن اتھارٹی کے مطابق گورنر خیبرپختونخوا کو بالخصوص ڈی آئی خان، سکھر اور حیدرآباد ایئرپورٹس پر بریفنگ دی گئی، جبکہ چترال، گلگت اور مونجودھڑو ایئرپورٹس کے حوالے سے بھی بریف کیا گیا۔
گورنر فیصل کریم کنڈی نے ایئرپورٹس اتھارٹی کو ایوی ایشن منصوبوں کے حوالے سے اپنے بھرپور تعاون کا یقین دلایا۔
انہوں نے کہاکہ ڈی آئی خان اور سکھر ایئرپورٹس جیسے عوامی بھلائی کے منصوبے جلد از جلد شروع کیے جائیں۔

متعلقہ خبریں