بلوچستان میں منشیات اسمگلنگ کیخلاف کریک ڈاؤن؛ 3 ملزمان گرفتار


کوئٹہ(قدرت روزنامہ)بلوچستان میں منشیات اسمگلنگ کے خلاف اینٹی نارکوٹکس فورس ( اے این ایف ) کا کریک ڈاؤن جاری ہے۔
ترجمان اے این ایف کے مطابق 2 مختلف کارروائیوں میں 3 ملزمان کوگرفتار کرکے 47 لاکھ روپے مالیت کی 68 کلو گرام منشیات برآمد کر لی گئیں۔
سمنگلی روڈ کوئٹہ کے قریب اے این ایف کی کارروائی میں 3 منشیات فروشوں سے 20 کلو چرس برآمد ہوئی۔ کوسٹل لائن گوادر میں جھاڑیوں سے 48 کلو چرس برآمد ہوئی۔ گرفتار ملزمان کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کرکے تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔