عمران اسماعیل پاکستان کے پہلے وزیراعظم لیاقت علی خان کی جائے شہادت اور پیدائش سے ناواقف نکلے ، کس شہر کو قرار دیدیا ؟ سوشل میڈیا صارفین کا شدید ناراضگی کا اظہار
لاہور(قدرت روزنامہ)صوبہ سندھ کے گورنر اور تحریک انصاف کے سینئر رہنما عمران اسماعیل پاکستان کے پہلے وزیراعظم ” لیاقت علی خان “ کی جائے پیدائش اور شہادت سے ناواقف نکلے ، کراچی کو قرار دیدیا ۔
تفصیلات کے مطابق عمران اسماعیل نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ” لیاقت علی خان فرزند کراچی اور کراچی میں ہی ان کی آج کے دن شہادت ہوئی ، وہ قائداعظم کے قریبی ساتھی تھے ۔“
لیاقت علی خان قائداعظم کے قریبی ساتھی اور پاکستان کے پہلے وزیراعظم تھے جو کہ بھارت کے شہر کرنال میں یکم اکتوبر 1895 کو پیدا ہوئے اور انہیں 16 اکتوبر 1951 کو راولپنڈی میں ریلی کے دوران گولی مار کر شہید کر دیا گیا ۔ ان تدفین مزار قائد کے احاطے میں کی گئی ۔
لیاقت علی خان کے بارے میں معلومات نہ ہونے پر عمران اسماعیل پر سوشل میڈیا پر شدید تنقید کی جارہی ہے اور صارفین کافی ناراض دکھائی دیتے ہیں ۔
سینئر صحافی سید طلعت حسین نے عمران اسماعیل کی ویڈیو ٹویٹر پر شیئر کرتے ہوئے کہا کہ ’’لیاقت علی خان کی جائے پیدائش اور جائے شھادت دونوں سے ناواقف۔ مگر اعتماد چیک کریں۔‘‘
لیاقت علی خان کی جائے پیدائش اور جائے شھادت دونوں سے ناواقف۔ مگر اعتماد چیک کریں۔ pic.twitter.com/3MoAiYHvzF
— Syed Talat Hussain (@TalatHussain12) October 16, 2021
صارف گل کریم خان نے ٹویٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ ” مجھے آج پتا چلا کہ لیاقت علی خان مرحوم کی شہادت کراچی میں ہوئی، شکریہ عمران اسماعیل صاحب یہ قیمتی معلومات دینے کیلئے ۔“
مجھے آج پتہ چلا کہ لیاقت علی خان مرحوم کی شہادت کراچی میں ہوئی۔
شکریہ عمران اسماعیل صاحب یہ قیمتی معلومات دینے کیلئے ۔👇@ImranIsmailPTI https://t.co/aZap2KxJ7G— Gul Karimkhan (@KarimkhanGul) October 16, 2021
محمد شاہ نامی صارف کا کہناتھا کہ ” نیا انکشاف لیاقت علی خان کراچی میں شہید ہوئے ،معروف تاریخ دان گورنر سندھ عمران اسماعیل کی زبانی ۔“
نیا انکشاف،لیاقت علی خان کراچی میں شہید ہوئے،معروف تاریخ دان گورنر سندھ عمران اسماعیل کی زبانی pic.twitter.com/YeBnj1nwiD
— محمّد شاہ (@XJF4MiKrRaXHyxT) October 16, 2021
عثمان تھاری نامی صارفی نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ”ہم نے بچپن سے کتابوں میں پڑھا ھے کہ وزیراعظم لیاقت علی خان کو راولپنڈی میں گولی مار کر قتل کر دیا گیا تھا اور اس جگہ کا نام لیاقت باغ راولپنڈی ہے ، سندھ کی سینکڑوں یونیورسٹیوں کا چانسلر جسکو عمران نے مقرر کیا وہ عمران اسماعیل کیا تعلیمات دے رہا ہے؟؟روک سکو تو روک لو ۔“
ہم نے بچپن سے کتابوں میں پڑھا ھے کہ وزیراعظم لیاقت علی خان کو راولپنڈی میں گولی مار کر قتل کر دیا گیا تھا اور اس جگہ کا نام #لیاقت_باغ راولپنڈی ھے.
سندھ کی سینکڑوں یونیورسٹیوں کا چانسلر جسکو عمران نیازی نے مقرر کیا وہ عمران اسماعیل کیا تعلیمات دے رہا ھے؟؟
“روک سکو تو روک لو . pic.twitter.com/JXAwkrZyne— Usman Thari (@MUsman67041729) October 16, 2021