ڈراما سیریل کفارہ، سالار اور ستارہ کی کیمسٹری مداحوں کو بھاگئی


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)نجی ٹی وی کی ڈراما سیریل کفارہ کی آخری قسط نشر ہوگئی ہے، اس ڈرامے کو شافعہ خان نے تحریر کیا ہے، ڈرامہ کے پروڈیوسر عبداللہ کادوانی اور اسد قریشی ہیں اور اس کی کاسٹ میں نامور فنکاروں نے اپنا حصہ ڈالا ہے۔
ڈرامے کی کہانی سالار کے گرد گھومتی ہے جو ستارہ سے بے پناہ محبت کرتا ہے، جس کا تعلق متوسط ​​طبقے کے پس منظر سے ہے۔
ڈرامے میں شائقین کو سالار اور ستارہ کی کیمسٹری بہت پسند آئی لیکن اس کے اختتام پر زیادہ تر شائقین نے کی کہ ان کی کہانی میں دلچسپی ختم ہوگئی، حالانکہ وہ اس ڈرامے کی آخری قسط کا انتظار کررہے تھے۔
آج اس ڈرامے کی آخری قسط نشر کی گئی، اس قسط میں سالار اور ستارہ نے ایک دوسرے کے لیے اپنی محبت کو قبول کیا۔
زیادہ تر شائقین نے آخری قسط کو پسند کیا اور ساری سیریز میں سالار کے کردار کو سراہا۔ مداحوں نے سالار اور ستارہ کو دوبارہ ملانے کے لیے سالار اور ان کے خاندان کی کوششوں کو سراہا، بہت سے ناظرین نے ستارہ کی ضد کو پسند نہیں کیا اور کہا کہ وہ سالار کی مستحق نہیں تھی۔
بہت سے مداحوں کو سالار اور ستارہ کی محبت کے افسوسناک انجام کی توقع تھی لیکن وہ سالار اور ستارہ کی صلح دیکھ کر خوش ہوئے، چند شائقین نے تو سالار اور ستارہ کی رومانوی کیمسٹری کو دیکھنے کے لیے مزید اقساط کی درخواست بھی کی۔
مداحوں نے سلمان اور قاسم کی سزا کے سین کو بھی خوب محظوظ کیا اور کچھ پرستاروں نے زویا کے راز سے پردہ اٹھانے کی خواہش بھی کی۔